تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے کہا ہے کہ ٹی آر ایس کے ورنگل میں
منعقد ہونے والے پلینری جلسہ سے ایک نئی تاریخ رقم کی جائے گی ۔انہوں نے نائب وزیر اعلی کڈیم سری ہری کے ساتھ 27 اپریل
کو ورنگل میں ہونے والے اس جلسہ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے بھروسہ میں اضافہ کیلئے یہ جلسہ منعقد کیا جارہا ہے جو تاریخی ہوگا ۔